ہوناور:5؍جنوری (ایس اؤ نیوز) کاسرکوڈ ٹونکا پر واقع ماہی گیر بندرگاہ کے پڑوس والے علاقےمیں ہوناور پورٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کی طرف سے زیر تعمیر پرائیویٹ بندرگاہ کےلئے بیچ کے کنارے سے سڑک تعمیر کی مقامی لوگوں اور ماہی گیروں نے سخت مخالفت کی ہے۔
پرائیویٹ کمپنی اور محکمہ بندرگاہ والے بڑے بڑے پتھر لاکر بیچ کے کنارے پھینک رہےہیں۔ جس کے نتیجےمیں سمندری کچھوؤں کی انڈے رکھنےکی جگہوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ حیاتی تنوع کو بھی رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ زمین تحویل میں لئے بغیر پرائیویٹ زمین کو استعمال کرتےہوئے پتھروں کا ڈھیر جمع کئےجانے پر مقامی لوگوں نے سخت اعتراض جتایا ہے۔
بین الاقوامی بلیو فلیگ سے تصدیق کردہ کاسرکوڈ بیچ کے پڑوس میں ہی سڑک کی تعمیر ٹھیک نہیں ہے، آئندہ اسی سڑک سے بھاری وزنی سواریوں کے گزرنے سے کشتیاں لے کر ماہی گیر کے لئے نکلنا دشوار ہوجائے گا۔ سڑک تعمیر کے فائدے اور نقصانات پر دیہی میٹنگ میں بحث ہونے کے بعد ہی کام آگے بڑھانے کا پنچایت ممبر جگدیش تانڈیل نے مطالبہ کیا ہے۔